ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عالمی صنفی توازن کی رپورٹ میں ہندوستان کی درجہ بندی میں کمی

عالمی صنفی توازن کی رپورٹ میں ہندوستان کی درجہ بندی میں کمی

Fri, 02 Apr 2021 21:24:24    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) جمہوریت کے انڈیکس میں پیچھے رہنے کے بعداب عالمی صنفی توازن میں بھی بھارت کی درجہ بندی میں کمی ہوئی ہے۔

ورلڈاکنامک فورم کی طرف سے 2021 میں جاری کی گئی عالمی صنفی توازن کی رپورٹ میں بھارت پیچھے ہو گیا توکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز میں مودی سرکار اور سنگھ پریوار پر بڑا حملہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے اس خبرکوٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگھ کی ذہنیت کے مطابق مرکزی حکومت خواتین کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔ یہ ہندوستان کیلئے بہت خطرناک ہے۔

عالمی صنفی توازن رپورٹ 2021 میں کہا گیا ہے کہ صنفی امتیاز کے ساتھ ساتھ معاشی شرکت اور مواقع کے معاملے میں بھی ہندوستان پسماندہ ہے۔


Share: